نامعلوم افراد کی فائرنگ ، کلاچی میں ایف سی اہلکار شہید

 نامعلوم افراد کی فائرنگ ، کلاچی میں ایف سی اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) کلاچی شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریننگ سے چھٹی پر آنے والا ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کلاچی شہر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے بھائی کی موبائل کی دکان پر بیٹھا زبیر نامی ایف سی اہلکار شہید ہو گیا پولیس ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار زبیر فرنٹیئر کور بلوچستان میں حاضر سروس تھا اور اپنی ٹریننگ مکمل کرکے چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا اور گزشتہ صبح اس نے واپس اپنی ڈیوٹی پر جانا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پورنے مذکورہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرو جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں