پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خرم منج ساتھیوں سمیت گرفتار

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی  خرم منج ساتھیوں سمیت گرفتار

شیخوپورہ،لاہور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،این این آئی) پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خرم منور منج ،سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رانا ولید کو ساتھیوں سمیت گجرات سے گرفتار کر لیا جبکہ ویلنشیا ٹاؤن لاہور سے تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی شبیر گجر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خرم منور منج کئی روز سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گجرات میں تحریک انصاف(سنی اتحاد کونسل )کے امیدوار مونس الٰہی کی انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ پولیس نے انہیں گزشتہ روز گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ،تاہم معلوم نہیں ہوسکا انہیں کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔ ادھرلاہور پولیس نے ویلنشیا ٹاؤن سے تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی شبیر گجر کو حفاظتی طور پر حراست میں لے لیا ۔شبیر گجر کے ترجمان کے مطابق نہ کوئی لڑائی جھگڑا ہوا اور نہ کوئی مقدمہ درج ہے ،بلاوجہ گرفتاری ہوئی۔دوسری طرف پولیس کے مطابق شبیرگجرکونقص امن کے خدشات اورمقدمات میں نامزدگی پر حراست میں لیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں