بیلٹ باکس ووٹوں سے پہلے ہی بھرے جاچکے تھے :ثمیرہ الٰہی

بیلٹ باکس ووٹوں سے پہلے ہی  بھرے جاچکے تھے :ثمیرہ الٰہی

گجرات(آئی ین پی)سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی نے الزام لگایا ہے کہ بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جاچکے ہیں۔

ثمیرہ الٰہی نے پی پی 32گجرات کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور اس دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر تالا لگا کر باہر پولیس بیٹھی ہے ، بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے بھرے جا چکے ، پولنگ کا عملہ مجبور اور بالکل بے بس ہے ، پولنگ افسر جواب دینے سے قاصر ہے ۔ ثمیرہ الٰہی نے کہا کہ موسی الٰہی کا عملہ کاپیاں لے جا چکا، مخالفین نے بیلٹ باکس خود بھرے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں