این ٹی سی کا نجی کمپنی کیساتھ ہیلپ لائن سروس معاہدہ منسوخ

این ٹی سی کا نجی کمپنی کیساتھ ہیلپ لائن سروس معاہدہ منسوخ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونیکیشن نے نجی کمپنی کے ساتھ پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن سروس (911 ) چلانے کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ( این ٹی سی ) نے پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن سروس چلانے  کے لئے نجی کمپنی خزانہ کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 31مارچ 2021 کو معاہدہ کیا تھا ،معاہدہ منسوخ کرنے اور خزانہ کمپنی کو پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن سروس سمیت تمام انفرسٹرکچر واپس کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ ایم ڈی کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر پروکیورمنٹ این ٹی سی نے نجی کمپنی خزانہ کو کنٹریکٹ منسوخی کے احکامات جاری کئے ۔ احکامات کے مطابق خزانہ کمپنی نے 9فروری 2024 کو پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن سروس اور کنٹرول روم بند کردیا جو کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے ، آڈیٹر جنرل کی جانب سے پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن سروس معاہدہ میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی اور نجی کمپنی خزانہ (khazana) کو اکتوبر2021تاجون2022 د ئیے گئے 23کروڑ49 لاکھ روپے کی ادائیگی غیر قانونی قرار دی تھی ،نیب نے بھی خزانہ کے ساتھ معاہدہ اور بے ضابطگیوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں