امراض قلب سے بچائو کیلئے جامع کوششیں کرنا ہونگی:زرداری

 امراض قلب سے بچائو کیلئے جامع کوششیں کرنا ہونگی:زرداری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں دل کی بیماریوں سے بچائو کیلئے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امراض قلب سے بچائو کیلئے جامع کوششیں کرنا ہوں گی۔

 پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد سے ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ امراض قلب سے بچائو کیلئے لوگوں میں صحت مند طرز زندگی بارے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔صدر مملکت نے دل کی بیماریوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ امراض قلب اور غیر متعدی امراض سے بچائو کے جامع پروگرام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاربونیٹڈ اور میٹھے مشروبات میں چینی کی مقدار بارے ہیلتھ ایڈوائزری نمایاں کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ علاوہ ازیں ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران صدر زرداری نے کہا کہ عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔ ملک میں سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں