سپیکر ،سعودی سفیر ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا عزم

سپیکر ،سعودی سفیر ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں دونوں جانب سے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار اور انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 سپیکر نے کہا کہ دونوں برادر ممالک اہم عالمی اور علاقائی ایشوز پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پارلیمانی سفارتکاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے درمیان روابط دونوں اقوام کو مزید قریب لانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عزم کا خیر مقدم کرتے  ہیں۔  ۔ سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں