بشریٰ بی بی کا پمز میں طبی معائنہ معدے میں خرابی ، دل کی کوئی تکلیف نہیں ، ڈاکٹرز

بشریٰ بی بی کا پمز میں طبی معائنہ   معدے میں خرابی ، دل کی  کوئی تکلیف نہیں ، ڈاکٹرز

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )پمز ہسپتال کی ڈاکٹرز ٹیم نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز کے مطابق بشریٰ بی بی معدے خرابی میں مبتلا ہیں، بشریٰ بی بی نے سینے میں جلن و درد کی شکایت کی تھی ۔

 اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تھا اور تفصیلی معائنے کے لیے پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کو درخواست کی تھی ، پمز ہسپتال کی دل، معدے ، سمیت سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے بنی گالہ میں دوبارہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو دل کی تکلیف نہ ہونے اور معدے کی شکایت کی تصدیق کی ہے ، ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو چند ادویات تجویز کی ہیں اور کھانے میں اِحتیاط کا مشورہ دیا ۔ وزارت قومی صحت نے بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے رپورٹ حکام کو بھجوا دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں