فضل الرحمن نے تحریک کا فیصلہ کر لیا تو 3 ماہ میں حکومت ختم:فواد

 فضل الرحمن نے تحریک کا فیصلہ  کر لیا تو 3 ماہ میں حکومت ختم:فواد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چل سکتی، الیکشن تو نئے ہونے ہی ہونے ہیں۔ اگر مولانا فضل الرحمن نے تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا تو دو تین مہینے میں یہ حکومت ختم ہو جائے گی۔

فیصل آباد میں 9 مئی کے واقعات میں نامزد فواد نے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ میرے خلاف کیسز کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ یوں لگتا ہے "ایتھوں ایٹ چکو تے تھلوں کیس آ"۔ نہ کسی کیس میں کچھ ہے اور نہ ہی کوئی مقدمہ میرٹ پر ہے ۔ لوگوں کا الیکشن سے اعتبار اٹھ گیا ہے ۔ معیشت کا جو حال ہے اسطرح تو اتنا بڑا ملک نہیں چل سکتا۔ ن لیگ کے صرف 12 ایم این ایز فارم 47 والے نہیں ہیں۔ جب ساری پارلیمنٹ ہی فارم 47 پر بیٹھی ہو تو معاملات کیسے بہتر ہوسکتے ہیں یہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں