رواں سال کامکمل گلابی چاند دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا

رواں سال کامکمل گلابی چاند دنیا  کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا

کراچی(آئی این پی)رواں سال2024 کامکمل گلابی چاند (پنک مون)(آج) بدھ کی صبح دنیا کے مختلف حصوں میں نظر آیا، پنک مون پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4بج کر 49 پرہوا، اس دوران افق پرسیارے مریخ اورزحل بھی دکھائی دیئے ۔

پنک مون برطانیہ،آئرلینڈ، پرتگال، مشرقی یورپ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا میں بھی دیکھا گیا۔پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے ، اس دوران چاند ایک سفید بلب کی مانند روشن ہوتا ہے جسے بغیر کسی آلے کے دیکھاگیا، گلابی چاند پاکستان سمیت دنیا بھرکی بہت سی ثقافتوں میں مختلف اہمیت رکھتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں