ہلاک دہشتگرد کسٹم افسروں پر حملے میں ملوث تھے ، سی ٹی ڈی

 ہلاک دہشتگرد کسٹم افسروں پر حملے میں ملوث تھے ، سی ٹی ڈی

پشاور(این این آئی)سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک 8دہشت گرد کسٹم افسروں،ملازمین پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے ۔

 ہلاک  دہشتگردوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد جہانزیب بھی شامل ہے جو کسٹم اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملے اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جب کہ کسٹم پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی تھی۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ کہ دہشتگرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے نقل وحرکت کررہے تھے ،ان کے فرار ہونے کے راستے بند کردئیے گئے ۔ مقامی آبادی میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی موجودگی کا اندیشہ ہے اور سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں