پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان میں غیرملکی  سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ قائم

لاہور(آئی این پی)پاکستان میں ایک ماہ میں 26 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 22 ماہ بعدیہ ریکارڈ سامنے آیا ہے ، مارچ 2024 میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پر 100 فیصداضافہ دیکھا گیا۔ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب10کروڑ ڈالر رہا، ہانک کانگ کی پاکستان میں سرمایہ کاری46فیصدبڑھ کر26.4کروڑڈالرتک پہنچ گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں