بھوانہ:گھر کے 5بچوں نے زہریلی دوا کھا لی، 1جاں بحق

بھوانہ:گھر کے 5بچوں نے  زہریلی دوا کھا لی، 1جاں بحق

بھوانہ(نمائندہ دنیا )ایک ہی گھر کے 5بچوں نے زہریلی دوا کھا لی، ایک جاں بحق،4 بچوں کو حالت خراب ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بچوں میں 4 سالہ اللہ دتہ ، 7 سالہ خاور ، 6 سالہ بابر، 13 سالہ نسرین اور 6 سالہ علی رضاشامل ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق اللہ دتہ کو ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کیا جا رہا تھا مگروہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گیاجبکہ چار بچوں کو طبی امداد دی گئی جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ بچوں کو چوہے مار دوا ملی تھی جسے بچے دربار کی خاک سمجھ کر کھا گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں