نوشکی میں دہشت گرد حملے میں ملوث 4 ملزم گرفتار

نوشکی میں دہشت گرد حملے  میں ملوث 4 ملزم گرفتار

نوشکی (نامہ نگار )نوشکی میں گزشتہ دنوں 12 افراد کے قتل میں ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔نوشکی واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو بلوچستان حکومت کی طرف سے 10، 10 لاکھ روپے کے چیک پہنچا د ئیے گئے۔

 نوشکی واقعے میں جاں بحق افراد میں سے 6 کا تعلق منڈی بہاؤالدین جبکہ 3 گوجرانوالا کے مختلف علاقوں سے تھا ۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ بلوچستان حکومت کی جانب سے مالی امداد کے چیک لیکر پہلے منڈی بہاؤالدین پہنچے اور پھر کمشنر دفتر گوجرانوالہ میں متاثرہ خاندانوں کے لواحقین میں چیک تقسیم کیے گئے ۔ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ دہشت گرد حملے میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، باقی ملزموں کو بھی گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں