تین مقدمات میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27اپریل تک ملتوی

تین مقدمات میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27اپریل تک ملتوی

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس سمیت تین مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی کر دی۔

 انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی ، نو مئی جلائو گھیراؤ کے تین مقدمات پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے کیس پر مزیدسماعت 11 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیدیا ۔ یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چودھری اور محمود الرشید کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ۔ احتساب عدالت میں پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کے خلاف چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس میں وکلا کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی ۔عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں