190 ملین پاؤنڈز :تفتیشی کہاں ؟ وارنٹ جاری کریں؟عدالت

190 ملین پاؤنڈز :تفتیشی کہاں ؟ وارنٹ جاری کریں؟عدالت

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر وکیل سردار لطیف کھوسہ کے دلائل جاری رہے ۔

نیب نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کیس مقرر ہونے سے متعلق معلوم نہیں ہو سکا، امجد پرویز نہیں آ سکے ، چیف جسٹس نے کہاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے دلائل سنیں گے ،ضمانت کی درخواست پر آپ ایسے نہ کریں، تفتیشی افسر کہاں ہے ؟،تفتیشی افسر کیوں موجود نہیں، کیا اسکے وارنٹ جاری کریں؟،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا یہ رقم جرم سے حاصل کردہ تھی کیا،کس وجہ سے منجمد ہوئی؟وکیل نے کہا یہ مشکوک رقم تھی جسے بعد میں کلیئر کر دیا گیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں پیسہ نہیں آیا؟ وکیل نے کہایہ کہا جاتا ہے کہ لوٹ کر کھا گئے لیکن انہوں نے ایک دھیلا نہیں لیا،عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی،چیف جسٹس نے کہا 29 اپریل کو نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز دلائل دیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت دوران عدت نکاح کیس کی سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کی اپیلوں میں شکایت کنندہ خاورمانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی کے دلائل جاری رہے ،وکیل رضوان عباسی نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے شکایت کنندہ خاور مانیکا کا بیان پڑھا اور کہا خاور مانیکا کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی قصوروار ہیں، وکیل نے سپریم کورٹ کی ججمنٹ کا حوالہ دیا اورسماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ،جس پر عدالت نے سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کو مبینہ زہر دئیے جانے کے خدشے کے پیش نظر طبی معائنے کی اجازت کی درخواست پر بشریٰ بی بی کا اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹر یا ایکسل لیب سے طبی معائنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسداد دہشت گردی میں تبادلہ کے باعث بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں