12سالہ نامعلوم لڑکا زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل

12سالہ نامعلوم لڑکا زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر)جی ٹی روڈ پرکالا شاہ کاکو کے قریب12سالہ نامعلوم لڑکے کی پھندا لگی اورتشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جسے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے پھینکا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ کالاشاہ کاکو کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خالی پلاٹ میں نامعلوم لڑکے کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی،لاش کی شناخت نہ ہوسکی ۔ذرائع کا کہناہے کہ ملزموں نے مبینہ طور پرزیادتی کانشانہ بنانے کے بعد تشددکرکے مقتول کی شلوارکے ازاربند سے پھندا لگا کر اسے مارڈالا اورلاش خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے جیوفینسنگ کے ذریعے اہم شواہد حاصل کرلئے اور مقدمہ درج کرلیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں