حکومت سستی روٹی دیناچاہتی ہے تومسئلہ کیا؟اسلام آبادہائیکورٹ

حکومت سستی روٹی دیناچاہتی ہے تومسئلہ کیا؟اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان، روٹی کی قیمت کے سرکاری نرخ نامے کے خلاف درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی کمشنر آفس سے ذمہ دار افسر کو آج پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے صدر نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن سجادعلی کی درخواست پر سماعت کی ،بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کے تعین کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو سننا ضروری ہے ، پنجاب حکومت نے 14 اپریل کو سستی روٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، کنٹرولر جنرل کی جانب سے یہ نوٹیفکیشن پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کی نقل کرتے ہوئے جاری کیا گیا، عدالت نے کہا وفاقی حکومت اگر شہریوں کو سستی روٹی دینا چاہتی ہے تو اس میں کیا مسئلہ ہے ؟، وکیل نے کہا روٹی پر کم از کم 27 روپے ، نان پر کم از کم 30 روپے لاگت آتی ہے ، کنٹرولر جنرل کے نوٹیفکیشن سے اسلام آباد کے 3 ہزار تندوروں میں کام کرنے والے 12 ہزار افراد کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے ، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں