پنجاب کے 18ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس تعینات

پنجاب کے 18ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس تعینات

لاہور(سجاد کاظمی سے )لاہور سمیت پنجاب کے 18 ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس تعینات کر دئیے گئے ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے آرڈر جاری کردئیے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹر شعیب اسلم کو ایم ایس تعینات کردیا گیا جبکہ گورنمنٹ مزنگ ہسپتال میں مصباح لیاقت کے ایم ایس کے آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ڈاکٹر عمر ،میاں منشی ہسپتال میں ڈاکٹر اختر گجر،سروسز ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان،لاہور جنرل ہسپتال میں ڈاکٹر فریاد،سر گنگارام ہسپتال میں پروفیسر معین الدین،نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال میں محمد ریاض اور ڈاکٹر صوبیہ کے گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال میں بطور ایم ایس آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔ ملتان نشتر ہسپتال میں صائمہ بتول سومرا ایم ایس تعینات کی گئی ہیں۔نواب صادق عباسی بہاولپور ہسپتال میں محمد حامد، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں ڈاکٹر راؤ امجد علی خان،گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں ارشاد اللہ، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں سہیل انجم بٹ، فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں محمد ندیم اختر، چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں محمد ثاقب منیر ،فیصل آباد الائیڈ ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹر آصف شہزاد اور علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں عبدالرحمن عامر کو ایم ایس تعینات کیا گیا ہے ۔لاہور کے لیڈی ایچی سن ہسپتال میں ڈاکٹر فرح انعام کو تعینات کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں