سرکاری افسروں کے گھروں کے باہر پولیس چیک پوسٹیں ختم

 سرکاری افسروں کے گھروں  کے باہر پولیس چیک پوسٹیں ختم

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب حکومت نے تھانوں میں نفری پوری کرنے کیلئے اعلیٰ سرکاری افسروں کے گھروں کے باہر لگائی گئی پولیس چیک پوسٹیں ہٹا دیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ چیک پوسٹیں سرکاری افسروں کی رہائشی کالونی جی او آر ون میں رہائش پذیر افسروں کے گھروں کے باہر بنائی گئی تھیں،ان چیک پوسٹوں کے ہٹانے کا مقصد تھانوں میں پولیس نفری کی تعداد کو مکمل کرنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں