اصلاحاتی ایجنڈا سے کاروباری اعتماد میں بہتری آئیگی:وزیر خزانہ

اصلاحاتی ایجنڈا سے کاروباری اعتماد میں بہتری آئیگی:وزیر خزانہ

اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اے پی ایم ٹرمینلز کی ٹیم نے ملاقات کی، وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا اور کہا اس سے کاروباری اعتماد میں بہتری آئے گی، پاکستان اے پی ایم کے ساتھ مستقبل کے منصوبوں پر کام کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے تعاون کا خواہشمند ہے ۔

 ملاقات میں پاکستان میں اے پی ایم ٹرمینلز آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد میں سی ای او اے پی ایم ٹرمینلز اور ڈنمارک کے سفیر شامل تھے ، وزیر خزانہ نے 2022 میں سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کیلئے گرانٹ پر شکریہ ادا کیا اور جنیوا معاہدوں کے دوران 3.8 ملین ڈالر کی گرانٹ کے وعدے کو سراہا، جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں