کوئٹہ اور دیگر شہروں میں تاجروں کے احتجاجی مظاہرے

کوئٹہ اور دیگر شہروں میں تاجروں کے احتجاجی مظاہرے

کوئٹہ( دنیا نیوز )چمن دھرنے کی حمایت میں کوئٹہ اور دیگر شہروں میں تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بتا یا گیا ہے کہ شہر چمن میں گزشتہ 200 دنوں سے زائد عرصے سے جاری دھرنے کے مطالبات کی حمایت میں کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پریس کلبز کے باہر اس احتجاج کی کال مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے دی تھی گزشتہ سہ پہر کوئٹہ پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ نے کہا کہ حکومت ان کے احتجاج کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی ، تاجروں نے مطالبہ کیا کہ چمن میں دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کر کے ان کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے ورنہ بلوچستان بھر کی تاجر برادری بھی ان کے ساتھ احتجاج میں شریک ہو جائے گی ۔ شہری علاقوں میں کسٹمز اور پولیس کی جانب سے دکانوں اور گوداموں پر مبینہ غیر قانونی چھاپوں کو بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں