جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سے سانپ نکل آیا

جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سے سانپ نکل آیا

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں ایک ٹرین کے اندر سے سانپ برآمد ہوگیا جس سے ٹرین میں موجود تمام مسافروں کو فوری طور پر ٹرین سے باہر نکالنا پڑگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ٹوکیو میں پیش آیا ہے ۔ ملک کی ایسٹ جاپان ریل روڈ کمپنی نے بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ ٹرین کے ایک ڈبے میں سانپ نظر آنے کے بعد تقریباً 2700 مسافروں کو اتارا گیا جس کی وجہ سے انہیں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔کمپنی نے کہا کہ ٹوکیو میں جے آر یامانوٹ لائن ٹرین کے ایک مسافر نے شیبویا سٹیشن پر اہلکاروں کو ٹرین میں سانپ نظر آنے کی اطلاع دی۔ ٹرین کُل 11 بوگیوں پر مشتمل تھی جس میں سے مسافر کو 8ویں بوگی میں سانپ نظر آیا۔ٹرین کو فوراً ہی کوماگوم سٹیشن پر روک دیا گیا اور مسافروں کو باہر نکالا گیا تاکہ عملہ سانپ کو تلاش کر سکے تاہم سانپ کا پتہ نہیں چل سکا اور 15 منٹ کے بعد ٹرین کو گرین سگنل دے دیا گیا۔ تاہم مسافروں کو 8ویں بوگی میں جانے سے روک دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں