وزیراعظم ڈمی

 وزیراعظم ڈمی

اسلام آباد(آئی این پی)سنی اتحاد کونسل کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ ملک کا یہ حال ہے کہ موجودہ وزیراعظم کے پاس کوئی اختیار نہیں۔۔۔

 شہباز شریف ڈمی وزیراعظم ہے، ہم مذاکرات کس سے کریں، یہ بے اختیار لوگ ہیں، انہوں نے پاکستان کی تباہی کی بنیاد رکھ دی ۔ملک کو اسٹیبلشمنٹ چلا رہی،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی جماعت ہے ۔ عمران خان کی رہائی کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ عوام مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو مسترد کر چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں