کالا شاہ کاکو:پلاٹ کے تنازع پرمحنت کش قتل، ملزم فرار

کالا شاہ کاکو:پلاٹ کے تنازع پرمحنت کش قتل، ملزم فرار

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)تھانہ صدر کے علاقہ گلستان انور کالونی میں پلاٹ کے تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ سے محنت کش ہلاک ہو گیا، ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔

 پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، جبکہ4نامزد اور 3 نا معلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزموں نے محنت کش کو اپنے ہی پلاٹ کی چار دیواری کرنے پر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں گولی مار دی۔ بتایا گیا ہے کہ صوفی رحمت علی نوشاہی کا ادھیڑ عمر بیٹا ملک نعیم اپنے ملکیتی پلاٹ کی چار دیواری کروا رہا تھا کہ اس دوران با اثر ملزموں نے ملک نعیم پر تشدد شروع کر دیا، ملزموں کا مؤقف تھا کہ مذکورہ پلاٹ ان کی ملکیت ہے ،جبکہ مقتول کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پلاٹ کی رجسٹری اور انتقال وغیرہ کے کاغذات موجود ہیں، تشدد کے دوران ہی ملزموں نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے ملک نعیم کو شدید زخمی کر دیا ،جسے ریسکیو1122کی ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچایا ، مگر وہ جانبرنہ ہوسکا، ملزموں کا تعلق نواحی گاؤں گاجر گولہ سے بتایا جاتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں