6ڈاکوؤں کی شہریوں سے لوٹ مار، فوٹیج منظر عام پر

 6ڈاکوؤں کی شہریوں سے لوٹ مار، فوٹیج منظر عام پر

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات ،موبائل فونز اور دیگرقیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس میں سلمان کی فیملی سے پانچ لاکھ، زیورات اور دیگر اشیا،اچھرہ میں کرامت کی فیملی سے چار لاکھ اور دیگر اشیا،راوی روڈ کی سبزی منڈی میں لیاقت سے تین لاکھ اور موبائل فون،تھانہ شاہدرہ کے علاقے میں 6 موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے شہری عبدالستار سے 2 لاکھ 28 ہزار روپے ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین لئے ،عبدالستار سے لوٹ مار کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پراپرٹی ڈیلر عبدالستار اپنی دکان سے نکل کر اپنی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر جانے لگتا ہے کہ اسی دوران 2 موٹرسائیکلوں پر 6 ڈاکو آ جاتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بنا لیتے ہیں اور لوٹ مار کرکے فرار ہو جاتے ہیں۔سمن آباد میں شہزاد سے دو لاکھ اور موبائل فون،نولکھا میں حماد سے ایک لاکھ اور موبائل فون،ماڈل ٹاؤن میں سجاد سے ایک لاکھ اور موبائل فون،نواں کوٹ میں خیام سے پچاس ہزار اور موبائل فون،وحدت کالونی میں فیصل سے پچاس ہزار اور موبائل فون جبکہ ٹاؤن شپ میں راشد اور اسکی فیملی سے تیس ہزار روپے ، زیورات موبائل فون اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔شالیمار سے کارجبکہ مصطفی آباد ،گارڈن ٹاؤن، بادامی باغ اور گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں