اپوزیشن اتحاد نے 10 مئی کو فیصل آباد میں جلسہ کی اجازت مانگ لی

 اپوزیشن اتحاد نے 10 مئی کو فیصل آباد میں جلسہ کی اجازت مانگ لی

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی طرف سے 10 مئی کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی گئی۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو باضابطہ طور پر درخواست دے دی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی عوامی تحریک کا آئینی اور قانونی حق استعمال کرنے جارہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں