اسلام آبا د ، نیشنل ایجوکیشن کانفرنس ملتوی

اسلام آبا د ، نیشنل ایجوکیشن  کانفرنس ملتوی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر،دنیا نیوز)وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے زیر انتظام تعلیمی ایمرجنسی نفاد کی آج ہونے والی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس وزیر اعظم کے بیرون ملک دورے کے باعث غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

ملک بھر میں آئندہ 4 سال کے لئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے ایجوکیشن کانفرنس میں اس حوالے سے باضابطہ اعلان کرنا تھا ۔ وزارت تعلیم ذرائع کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ شہباز شریف کی زیرصدارت کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرا شرکت کریں گے ۔وزارت تعلیم ذرائع کے مطابق وزیراعظم کانفرنس میں تعلیمی ایمرجنسی نافد کرنے کا اعلان کریں گے ،اس سلسلے میں تعلیمی بجٹ کو بھی صفر اعشاریہ پانچ سے بڑھا کر آئندہ چار سال میں پانچ فیصد کرنے کا ہدف ہے جبکہ پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے ز ائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، چار سال میں یہ تعداد کم کرکے 90 لاکھ تک لانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں