پی ٹی آئی رضامندہوتو انکے پاس جانے کوتیارہیں:رانا ثنااللہ

 پی ٹی آئی رضامندہوتو انکے پاس  جانے کوتیارہیں:رانا ثنااللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے وہ چاہتی ہے سیاستدان اکٹھے ہوکر ملک کو سنبھالیں۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے ایک شخص کو پالا اور اچھی حکومت کو چلتا کیا معلوم نہیں ایسے شخص سے انہیں کیا امید تھی ۔انہوں نے کہا ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ اس پروجیکٹ کو وائنڈ اپ کریں اور اس کے بعد سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کو سیاست کرنے دیں۔ ہم ملک کی خاطر پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، وہ صرف رضامندی ظاہرکردیں ہم خود ان کے پاس چلے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں