پشاور:فنڈز کی عدم دستیابی کیخلاف بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج

پشاور:فنڈز کی عدم دستیابی کیخلاف  بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج

پشاور(دنیا نیوز، مانیٹرنگ)سٹی کونسل کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا، فنڈز کی عدم دستیابی کے خلاف بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کیا، بلدیاتی نمائندوں نے ملازمین کو نکال کر دفاتر کی تالہ بندی کردی۔۔۔

 منتخب بلدیاتی نمائندوں نے میئر آفس کو بھی تالہ لگا دیا۔ بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اعزازیہ اور فنڈز نہیں دیئے جارہے ،افسران اپنے لئے پیسے منظور کرتے ہیں لیکن ہمارے لئے فنڈز نہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنماؤں نے مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سرکاری افسران کی تصاویر کو پاؤں تلے روند دیا ،پی ٹی آئی رہنماؤں نے مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر، آر او پی کے 82اویس خان کی تصاویر پائوں تلے روند دیں، پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ 8اور 9فروری کے مدعی ڈپٹی کمشنر اور آر اوز پشاور کے عوام کے مجرم ہیں۔ دھاندلی میں ملوث سرکاری افسران کو ملازمت سے نکالیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں