آئی جی کی تعیناتی پر اعتراض ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد تبدیل

 آئی جی کی تعیناتی پر اعتراض ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد تبدیل

اسلام آباد(دنیا نیوز)آئی جی کی تعیناتی پر اعتراض کے باعث ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد کو تبدیل کر دیا گیا، علی ناصر رضوی کی بطور آئی جی تعیناتی پر سینئر افسران کو اعتراض تھا۔

 ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد ملک محمد اویس کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں ۔علی ناصر رضوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ملک اویس نے کام چھوڑ دیا تھا۔پولیس سروس گریڈ 20 کے محمد اویس ،علی ناصر رضوی سے سینئر ہیں ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی آئی جی محمد اویس کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں