آرپی او ،سی پی اوز،ڈی پی اوز کے تبادلوں کیلئے انٹرویوز مکمل

آرپی او ،سی پی اوز،ڈی پی اوز کے تبادلوں کیلئے انٹرویوز مکمل

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں آر پی او،سی پی اوز اور ڈی پی اوز کے تقرروتبادلے متوقع ہیں، سی پی او فیصل آباد سمیت متعدد اضلاع میں نئے ڈی پی اوز کی سیٹوں کیلئے انٹرویو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مکمل کرلیے۔۔۔

دو ڈی آئی جیز اور 8 ایس ایس پیز اور 5 ایس پیز کو انٹرویوز کئے گئے ،انٹرویو دینے والوں میں ڈی آئی جی غازی صلاح الدین، ڈی آئی جی کامران عادل ،ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز،ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک،ایس ایس پی اسد اعجاز ملہی ، ڈی پی او بہاولپور ،ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت،ایس ایس پی رضوان خان،ایس ایس پی کامران ممتاز اور ایس ایس پی بلال ظفر شیخ ،ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین ، ایس پی سید علی ، ایس پی عمران ملک، ایس پی عبداللہ لک ، ایس پی مستنصر عطا باجوہ ، ایس پی قدوس بیگ شامل ہیں،انٹرویو پینل میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب ،آئی جی پنجاب و دیگر شریک تھے ،جلد آئی جی پنجاب وزیر اعلیٰ کے حکم پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں