حماد اظہر سے سوشل میڈیا پر گرما گرمی

 حماد اظہر سے سوشل میڈیا پر گرما گرمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرمی ہوگئی۔

نیب کی جانب سے ایل این جی کیس واپس لینے کے بعد مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پی ٹی آئی کے کسی لیڈر نے شاہد خاقان یا مجھے بریت پر مبارک باد  دی نہ اپنے کردار پر معذرت خواہ ہوئے ۔ جواب میں حماداظہر نے لکھا کہ مفتاح بھائی، آپ نے 9 مئی کے بعد ان ہزاروں افراد کے لیے آواز نہیں اٹھائی جنہیں جھوٹے الزامات، قید اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔مفتاح اسماعیل نے پھرجواب میں لکھا کہ حماد بھائی مجھے آپ سے فکری دیانت اور اخلاقی جرأت کی امید تھی ۔ واضح رہے نیب کی جانب سے ایل این جی نیب ریفرنس واپس لینے پر شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل سمیت تمام ملزم ریفرنس سے بری ہو گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں