فیروزوالہ:ڈاکوؤں کا 2 افراد پر تشدد،24 لاکھ لوٹ لئے

فیروزوالہ:ڈاکوؤں کا 2 افراد  پر تشدد،24 لاکھ لوٹ لئے

فیروزوالہ،قصور،تلونڈی،کھڈیاں،نارنگ منڈی ( تحصیل رپورٹر،نمائندگان دنیا،نامہ نگار) فیروزوالہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 2 افراد پر تشدد کرتے ہوئے 24 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔

ملک خالد اور اس کا ساتھی محمد یوسف بینک سے 24لاکھ روپے لے کر گھر جارہے تھے کہ 4ڈاکوؤں نے رقم والا بیک چھین لیا اور دونوں پر تشدد کر کے فرار ہوگئے ۔جی ٹی روڈ پر بنگلہ پلی کے قریب وقاص، گلزار اور ذیشان سے 2لاکھ نقدی اور 4 موبائل فون ،کوٹ عبدالمالک کے قریب ارشد سے موٹر سائیکل ،موبائل فون، نظام پورہ صدر قصور کے نزدیک کار سوار محمدیاسین سے 2لاکھ 70ہزار نقدی ، دیناناتھ کے قریب فیاض سے 1لاکھ 64ہزار روپے ، موبائل فون ،تلونڈی میں نیوز ایجنٹ مصور فردوسی سے 10 ہزار نقدی،موبائل فون، علی احمد سے ویرم ہٹھاڑ کے قریب 25 ہزار نقدی ، موبائل فون،موٹرسائیکل ، کالاخطائی روڈپر گوریاں مغلاں کے قریب ٹریکٹرکے بیوپاری سجاد سے 5 لاکھ روپے چھین لئے گئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں