گاڑیوں کی قیمت میں بھی لاکھوں روپے کمی

 گاڑیوں کی قیمت میں  بھی لاکھوں روپے کمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کارسازکمپنی سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا اعلان کردیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی 2024 سے  سوزوکی سوئفٹ ماڈل جی ایل ایم ٹی کی قیمت 85 ہزار روپے کم ہوگئی جس کے بعد جی ایل ایم ٹی کی قیمت 44 لاکھ 21 ہزار سے کم ہوکر 43 لاکھ 36 ہزار ہوگئی ، سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار روپے کم ہوکر 47 لاکھ 19 ہزار سے 45 لاکھ 60 ہزار تک آگئی ، سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی سی ٹی کی قیمت میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 54 لاکھ 29 ہزار سے کم ہوکر 47 لاکھ 19 ہزار ہوگئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں