اُردو بازار میں کاغذ کی قیمتوں میں 20روپے کمی

اُردو بازار میں کاغذ کی قیمتوں  میں 20روپے کمی

لاہور( این این آئی)اردو بازار میں کاغذ کی قیمتوں میں 20روپے تک کمی دیکھی گئی ہے ۔

اردو بازار میں 20روپے کمی کے بعد اوسط درجے کا کاغذ 180روپے فی کلوگرام پر فروخت ہوا،دوسری جانب کاغذ سستا ہونے کے باوجود اس سے متعلقہ صنعت کو فائدہ نہ ہوسکا۔ تاجروں کے مطابق بجلی ،چھپائی میں استعمال ہونے والے کیمیکلز،سیاہی اور دیگر اخراجات بہت بڑھ چکے ، حکومت بجلی کے نرخ کم کرے تو کاغذ سستا ہونے سے کتابیں،کاپیاں سستی ہوں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں