ایٹم بم کی طرح بانی پی ٹی آئی بھی ضروری

ایٹم بم کی طرح بانی پی ٹی آئی بھی ضروری

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں ہونے دی گئی ،آپ تیر آزمائیں ہم اپنا جگر آزمائیں گے ، آئین اور ایٹم بم کی طرح بانی پی ٹی آئی بھی پاکستان کے لئے ضروری ہے ۔

 بانی پی ٹی آئی نے ایک نسل کو پاکستان کی محبت میں پروان چڑھایا ، اتنی بڑی سیاسی جماعت کو ٹولہ کہنا سمجھ سے باہر ہے ، غلطیاں دونوں طرف سے ہو سکتی ہیں ، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک سال میں پتا نہیں چلا کس نے 9 مئی کرایا ، ایک پرامن سیاسی جماعت کو دہشتگردی کا ٹیگ لگایا گیا ، ایک وزیر اعظم لیاقت باغ میں شہید ہوا، دوسرا پھانسی چڑھا دیا تیسری کو شہید کردیاگیا ، سب ملک دشمنوں نے کرایا، ایک منتخب حکومت کو بین الاقوامی قوت کے ایما پر ختم کر دیا گیا ، ہماری توقع تھی 8 فروری کو شفاف الیکشن ہوگا ، جب آپ ایسے بات کریں گے تو جواب آئے گا ، آئیں ٹیبل پر بیٹھیں بات کریں ، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں اور 8 فروری کی تحقیقات کرائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں