ڈار ،ازبک وزیر خارجہ مذاکرات،ریلوے منصو بہ جلد مکمل کرنیکا عزم

 ڈار ،ازبک وزیر خارجہ مذاکرات،ریلوے منصو بہ جلد مکمل کرنیکا عزم

اسلام آباد (اے پی پی، مانیٹرنگ )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان دفتر خارجہ میں جامع مذاکرات ہوئے ، مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئو ں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، عوام کی سطح پر روابط اور رابطوں کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

دونوں رہنمائوں نے ازبکستان ،افغانستان ،پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لئے کوششیں تیز کرنے کا بھی عزم کیا، منصوبے سے دوطرفہ اور علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا ،ریلوے منصوبہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گا ، جاری علامیہ کے مطابق دونوں فریقین نے پاکستان، ازبکستان کے درمیان ثقافتی، تہذیبی اور تاریخی تعلقات پر زور دیا،اقوام متحدہ، ایس سی او اور او آئی جیسے فورمز پر سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہارکیا گیا ، ملاقات میں اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں، کاروباری برادری کے لئے روابط اور عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں