پٹرول 15.39،ڈیزل 7.88 روپے لٹر سستا

پٹرول 15.39،ڈیزل 7.88 روپے لٹر سستا

لاہور (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کی کمی کردی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے سے کم ہوکر 273 روپے 10 پیسے فی لٹر اورہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے سے کم ہوکر 274 روپے 8 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 86 پیسے کمی کیساتھ 173 روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 54 پیسے کمی کیساتھ 161 روپے 17 پیسے ہوگئی۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو یکم جون تک نافذ العمل رہے گا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی،وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ۔وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے دوران مسلسل دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں