متنازعہ بیان، شیخ رشید کی بریت پر فیصلہ محفوظ، 27جون کو سنایا جائیگا

متنازعہ بیان، شیخ رشید کی بریت پر  فیصلہ محفوظ، 27جون کو سنایا جائیگا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل تھہیم نے شیخ رشید کے خلاف متنازعہ بیان دینے پر تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 27 جون کو سنایا جائے گا ۔

 صدر آصف علی زرداری پر بانی پی ٹی آئی کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے مقدمہ کی سماعت شیخ رشید کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہا ہم تھک گئے دلائل دے دے کر یہ سیاسی بنیادوں پر کیسز ہیں ۔ شیخ رشید پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ان کی الگ پارٹی ہے ۔ شیخ رشید پر الزام لگایا گیا آصف زرداری کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ۔ الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا یہ سب جھوٹ ہے میرا کوئی آڈیو ویڈیو بیان نہیں ۔ وکیل سردار شہباز نے کہا سٹیٹ کے خلاف بیان کا الزام ہے آصف زرداری فرد واحد ہیں سٹیٹ نہیں ۔ پرائیویٹ شخص کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں