وزیر اعلیٰ پختو نخوا علی امین گنڈاپور کی 11 مقدمات میں ضمانت منظور

 وزیر اعلیٰ پختو نخوا علی امین گنڈاپور  کی 11 مقدمات میں ضمانت منظور

راولپنڈی ( نیوز ایجنسیاں )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو)حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

اے ٹی سی راولپنڈی میں جج ملک اعجاز آصف کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔علی امین گنڈاپور کی تھانہ سول لائنز میں درج مقدمے میں ضمانت پر سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کردی گئی ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو آج حاضری سے استثنیٰ دے دیا ہے ۔سیشن عدالت راولپنڈی نے موٹروے چوک بلاک کرنے ، کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں نامزدوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3یوم کی توسیع کر دی۔عدالت نے مقدمہ کی کارروائی ملزم کی جانب سے حاضری استثنیٰ کی درخواست پر ملتوی کی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر علی امین کے وکیل ملک محمدفیصل ایڈووکیٹ نے عدالت میں دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سرکاری مصروفیات کی وجہ سے عدالت حاضر ہونے سے قاصر ہیں جس وجہ سے حاضری معافی مقصود ہے عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت18مئی تک ملتوی کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں