پشاور:جماعت اسلامی کاغزہ ملین مارچ،ہم سب کو حماس بننا ہوگا:حافظ نعیم

پشاور:جماعت اسلامی کاغزہ ملین مارچ،ہم سب کو حماس بننا ہوگا:حافظ نعیم

اسلام آباد، پشاور(اپنے رپورٹر سے ،این این آئی،مانیٹرنگ) جماعت اسلامی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور میں غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا۔

 شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ میں 36 ہزار لاشیں مل چکی ہیں ،25 ہزار بچے اور خواتین شہید ہوچکے ،مسلم حکمران اور فوجیں اعلان کردیں تو ایک فلسطینی کو کوئی نہیں مار سکتا، ہم سب کو حماس بنناہوگا۔ مارچ سے حماس کے سربرہ اسماعیل ہانیہ نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی اور پاکستانی قوم کی جانب سے فلسطین کاز سے محبت و عقیدت پر شکریہ ادا کیا اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ اہل فلسطین اور مجاہدین حماس فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور کامیاب ہوں گے ۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزا ملین مارچ کے انعقاد پرسب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، فلسطینی پورے امت مسلمہ کا کفارہ ادا کر رہے ہیں ، مسجد اقصیٰ آزاد ہوگی،، امریکا کے مقاصد کو بے نقاب کرنا ہے ، مسجد اقصیٰ کو آزاد کرنے کی اس تحریک کو آگے لے کر چلنا ہے ، اس تحریک کو گلی گلی پہنچائیں گے ، فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ بھی آگے لے کر جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ غزہ کی تحریک کامیاب ہوئی تو امریکا کے ایجنٹوں کو گھروں جانا ہوگا، یہ زمانہ ظالم اور مظلوم کی پہچان کا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان حماس کی حکومت کو تسلیم کرے ۔ فلسطین میں بچوں، بیٹیوں کا قتل عام نہیں دیکھ سکتے ، مسلم حکمران امت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں، اسلام آباد میں فلسطین صورتحال پر اسلامی دنیا کے سربراہان کا اجلاس بلایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں