غم اور آزمائش کی گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں:بانی پی ٹی آئی

غم اور آزمائش کی گھڑی  میں ایرانی عوام کے ساتھ  کھڑے ہیں:بانی پی ٹی آئی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے بانی نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر افسو س کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر بیان میں بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی وفات کا سن کر نہایت دکھ ہوا،انہوں نے کہاکہ صدر ابراہیم رئیسی نے مصیبت زدہ فلسطینی عوام کے لیے اپنے ملک کی پرعزم حمایت کی قیادت کی،ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، غم اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہم ایران اور اسکی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دریں اثنا تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے بھی اپنے بیان میں ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر اظہار افسوس کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں