میدے سے بنی بیکری آئٹمز سستی کی جائیں :پنجاب حکومت کی ہدایت

 میدے سے بنی بیکری آئٹمز سستی کی  جائیں :پنجاب حکومت کی ہدایت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کمی کے بعد انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ نے ڈبل روٹی اور میدے سے بنی بیکری آئٹمز کو سستا کرنے کے احکامات دیدیئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی جی انڈسٹری کی جانب سے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈبل روٹی اور میدے سے بنی آئٹمز کو سستا کیا جائے ،قیمتوں میں کمی لانے کے لیے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے ،ڈبل روٹی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشل اورٹیننس میں شامل ہے ،اس حوالے سے ہونے والی میٹنگز کے میٹنگ منٹس بھی شیئر کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں