ماضی میں فضائی حادثات کا شکار ہونے والے صدور

ماضی میں فضائی حادثات کا شکار ہونے والے صدور

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے سابق صدر ضیا الحق سے لے کر فلپائنی صدر رامون میگس یسے تک، فضائی حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں کئی ممالک کے صدور شامل ہیں۔

اس فہرست میں اب حالیہ اضافہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا ہوا ہے ،فضائی حادثوں میں جاں بحق ہونے والوں میں عراق کے سابق صدر عبدالسلام عارف اور برازیل کے نیورو ریموس کا نام بھی قابلِ ذکر ہے، برازیل کے عبوری صدر نیریو راموس 16 جون 1958 کو کریٹیبا افونسو پینا ایئرپورٹ کے قریب کروزیرو ایئر لائن حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے چلے گئے ، عراق کے دوسرے صدر عبدالسلام عارف کا فضائی طیارہ 13 اپریل 1966 میں بصرہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ عبدالسلام عارف کے بعد ان کے بھائی عبدالرحمن عارف نے صدر کا عہدہ سنبھالا۔ پاکستان کے چھٹے صدر ضیا الحق 17 اگست 1988 کو طیارہ حادثے کا اس وقت شکار ہوئے جب وہ بہاولپور میں امریکی ٹینک کے مظاہرے کا مشاہدہ کرنے کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے ،فلپائن کے ساتویں صدر رامون میگس یسے 17 مارچ 1957 کو میگس یسے سیبو سٹی سے منیلا کی جانب جا رہے تھے جس کے بعد ان کا طیارہ لاپتا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں،بعد ازاں مقامی اخبارات سے معلوم ہوا کہ فلپائنی صدر کا ہوائی جہاز سیبو میں مائونٹ مانونگگل پر کریش ہوگیا، اسی طرح سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بیٹے سنجے گاندھی کا انتقال 23 جون 1980 کو ہوا،سنجے کی زندگی کا اس وقت خاتمہ ہوا جب وہ دہلی کے صفدر جنگ ایئرپورٹ کی جانب بڑھتے ہوئے اپنے طیارے کا کنٹرول کھو بیٹھے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں