جنرل ساحر شمشاد سے آسٹریلوی فورسز سربراہ کی ملاقات

جنرل ساحر شمشاد سے آسٹریلوی فورسز سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے آسٹریلوی دفاعی فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی جس میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون، علاقائی صورتحال اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلوی دفاعی فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ اس دوران  دونوں جانب سے سکیورٹی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط کرنے اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا آسٹریلوی جنرل نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں کو سراہا۔ جنرل اینگس جے کیمبل کو جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں