لاہور :ن لیگ کے رکن اسمبلی کی اہلیہ سے ڈکیتی کی کال پولیس نے جھوٹی قرار دیدی

لاہور :ن لیگ کے رکن اسمبلی کی اہلیہ سے  ڈکیتی کی کال پولیس نے جھوٹی قرار دیدی

لاہور (کرائم رپورٹر )مسلم ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی کی اہلیہ سے 73لاکھ کی ڈکیتی کی کال جھوٹی نکلی،پولیس نے ڈکیتی کی کال کو مشکوک قرار دیتے ہوئے واقعہ جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعید اکبر نوانی کی اہلیہ نفیسہ سعید نے پولیس کو کال کی کہ وہ اپنے بیٹے حسن کے ساتھ گاڑی میں مسلم ٹاؤن کے علاقہ بھیکے وال سے گزر رہی تھی کہ ایک ڈالے پر سوار چار افراد نے زبردستی روک کر گن پوائنٹ پر 29تولے زیور اور 44ہزار نقدی چھین لی ۔ بعدازاں پولیس نے بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی کی اہلیہ کے ساتھ کوئی نوسربازی نہیں ہوئی،سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج نے واردات کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔پولیس کے مطابق فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایم پی اے کی اہلیہ کی گاڑی رکی لیکن کار کے قریب کوئی شخص یا کار نہیں آئی مگر انہوں نے پہلے 10 تولہ اور پھر 29 تولہ سونا غائب ہونے کی کال چلائی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون اپنی بہن کا سونا واپس کرنے جا رہی تھیں اور انہوں نے اپنے بہنوئی کو جائے وقوعہ پر بلا کر واردات کی کہانی سنائی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں