پشاور، حکومتی رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کا آج گرڈ سٹیشن رحمان بابا کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

پشاور، حکومتی رکن صوبائی اسمبلی  فضل الٰہی کا آج گرڈ سٹیشن  رحمان بابا کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی رکن فضل الٰہی نے آج سے گرڈ اسٹیشن رحمان بابا کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں خیبرپختونخوا اسمبلی  میں حکومتی رکن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتہ کی صبح 9بجے گرڈ اسٹیشن رحمان بابا کا بٹن میرے پاس ہوگا، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول آج سے میں جاری کروں گا۔ جس حلقے کی جتنی لوڈشیڈنگ بنتی ہے اس کے مطابق بجلی فراہم کریں گے ، ہمارے وزیراعلٰی نے اعلان کیا تھا کہ وہ صوبے کا حق چھینیں گے ہم ساتھ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں