اوگرا:سوئی کمپنیوں کیلئے آر ایل این جی قیمتوں میں اضافہ

 اوگرا:سوئی کمپنیوں کیلئے آر ایل این جی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (نامہ نگار) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی کمپنیوں کیلئے ری گیسیفائیڈ لیکوئیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے اضافہ کر دیا۔

 اطلاق یکم مئی 2024 سے ہوگا ۔ ترجما ن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ سپلائی کی لاگت میں اضافہ ہے ۔ سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (اپریل) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 6.16فیصد یا 0.7978 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا۔ سوئی سدرن صارفین کیلئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (اپریل) کے مقابلے میں 0.8559ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا 6.49 فیصد اضافہ ہوا۔ ایس این جی پی ایل صارفین کیلئے اوسط فروخت کی قیمت 13.7440 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کیلئے 14.0506 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ۔ترجمان نے کہا اپریل کیلئے ریگولیٹر نے ایس این جی پی ایل صارفین کیلئے آر ایل این جی ڈسٹری بیوشن قیمت12.9462ڈالر / ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کیلئے 13.1947 ڈالر / ایم ایم بی ٹی یو نوٹیفائی کی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں