بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق کسی بھی فیصلے کا کوئی حق نہیں رکھتا:پاکستان

بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق کسی بھی فیصلے کا کوئی حق نہیں رکھتا:پاکستان

اسلام آباد(آئی این پی، اے پی پی ) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق کسی بھی فیصلے کا کوئی حق نہیں رکھتا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی پر زور مذمت کرتا ہے۔

 ایرانی حکام کو ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لئے مدد درکار ہو تو پاکستان مکمل تعاون کرے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کا دو رہ یو اے ای کامیاب دورہ رہا، بشکیک سے طلبا مرضی سے واپس آ رہے  ہیں، فیک نیوز اورغلط اطلاعات سے خوف میں اضافہ ہوا، ریپ اور قتل تک کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں ۔صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اس حادثے کی تحقیقات کی مکمل صلاحیت موجود ہے پھر بھی اگر تحقیقات کے لئے پاکستان کی مدد درکار ہو ئی تو ہم مدد کے لئے تیار ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحق ڈار نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کیا، اس دورے سے پاکستان کو 1 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فائدہ پہنچا ، وزیر خارجہ نے کرغزستان کا اہم دورہ کرتے ہوئے کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور کرغزستان میں پیدا ہونے وا لی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ بشکیک میں پاکستانی طلبا حملوں کے بعد عدم تحفظ اور ٹراما کا شکار ہوئے ۔طلبا کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے حکومت کو ان کے انخلا کے انتظامات کرنا پڑے ۔ طلبا اپنی یونیورسٹیز اور والدین سے مشاورت کے بعد واپس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ خود کریں گے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی وزیرستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے دکھ میں برابر شریک ۔مبینہ ڈرون حملے پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں د ے گا، اس حوالے سے آئی ایس پی آر سے رابطہ کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں