حافظ نعیم الرحمن اور پرویز الٰہی کا ٹیلی فون پررابطہ

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی سے ٹیلی فون پررابطہ ہوا ہے ۔
نعیم الرحمن نے پرویز الٰہی کی خیریت دریافت کی ، امیر جماعت نے ٹیلیفون پرگفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کی ضمانت پر رہائی پر مبارکباد دی ۔ پرویزالٰہی نے خیریت دریافت کرنے پرامیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا ۔